نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ای بلنگ سسٹم لانچ کردیا

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ای بلنگ سسٹم لانچ کردیا۔ وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں کی شاہ خرچیوں نے قرضہ بڑھا دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب میں وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ 448 کنال زمین واگزار کرائی، خرد برد کی گئی 7 ارب روپے سے زیادہ ریکوری کی گئی۔ وزیر مواصلات نے بلاول بھٹو سمیت سابقہ حکومتوں پر بھی خوب تنقید کی۔

 

وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کے باعث قرضہ بڑھا۔ این ایچ اے کی گاڑیاں وزراء اور پارلیمانی سیکرٹری استعمال کرتے رہے۔ انہوں نے ساتھ ہی اپنی حکومت کی تعریفیں بھی کر ڈالیں۔

 

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر نظام بنائیں گے۔ پاکستانی وفد جلد یو اے ای کا دورہ کرے گا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں