وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس پرائم منسٹر آفس میں ہوا۔ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا پرویز خٹک، اعجاز شاہ،فروغ نسیم،علی امین گنڈاپور اور مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ شریک ہوئے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اٹارنی جنرل انور منصور خان،وزیراعلی گلگت بلتستان، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر بھی اجلاس میں شرکت کر رہے تھے۔ قومی سلامتی کمیٹی کا خطے میں ہونے والی تبدیلیوں کے پس منظر میں جیوسٹرٹیجک صورتحال پر غور کیا گیا۔

قومی سلامتی کمیٹی میں طے پایا کہ پاکستان علاقائی امن و سلامتی کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی اقتصادی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کی طرف سے معاشی بحران کے پائیدار اور مستقل حل کے لیے جاری کوششوں کی حمایت کرے گا۔

قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے گلگت بلتستان میں اصلاحات پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایات کی کہ فیصلہ سازی میں گلگت بلتستان کے عوام بالخصوص نوجوانوں کی امنگوں کو مدنظر رکھا جائے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں