قومی اسپنر شاداب خان ہیپاٹائٹس میں مبتلا، ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک

لاہور(مرزا رمضان بیگ) ورلڈ کپ سے قبل ٹیم پاکستان کو بڑا دھچکا، میڈیکل ٹیسٹ میں اسپنر شاداب خان کو ہیپاٹائٹس کی نشاندہی ہو گئی۔ قومی اسپنر شاداب خان دورہ انگلینڈ کے اسکواڈ سے باہر اور ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔

 

ورلڈ کپ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار، پاکستان کے مایہ ناز اسپنر شاداب خان کے خون کے نمونوں میں ہیپاٹائٹس کی نشاندہی ہو گئی۔ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹرانضمام الحق نے کہا کہ شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ڈاکٹرز نے ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔

 

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاداب خان کا علاج انگلینڈ میں جاری رہے گا، جبکہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں ڈاکٹر کی مشاورت کے بعدشامل کیا جائے گا، شاداب کی جگہ ورلڈ کپ میں محمد عامر یا آصف علی کو موقع دیا جا سکتا ہے، جبکہ ابھی کوئی متبادل کھلاڑی شامل نہیں کیا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم 23 اپریل کو دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کیلئے روانہ ہو گی۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں