قومی ٹیم کے کپتان آئی سی سی ورلڈکپ2019 ٹرافی لے کر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(پبلک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمدورلڈ کپ ٹرافی لے کر اسلام آباد پہنچ گئے۔ اسلام آباد کے سینٹورس مال میں کل ٹرافی کو نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔

 

پبلک نیوز ذرائع کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کی ٹرافی پاکستان پہنچا دی گئی، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ورلڈ کپ ٹرافی اسلام آباد لیکر پہنچ گئے۔ ورلڈ کپ ٹرافی ایمریٹس ائیر لائینز کی پرواز (ای کے-612) سے اسلام آباد پہنچائی گئی۔ ٹرافی کو نمائش کیلئے اسلام آباد کے سینٹورس مال میں کل رکھا جائے گا۔

 

لاہور کے پیکجز مال میں 13 اور کراچی کے ڈولمین مال میں 14 اپریل کو نمائش کی جائی گی۔ ٹرافی کو پاکستان کے چاروں صوبوں میں لے جایا جائے گا۔ شہری آئی سی سی ٹرافی کیساتھ تصاویر اور سیلفیز بھی بنا سکیں گے۔ 14اپریل کو کراچی میں عظیم الشان جشن منایا جائے گا۔ کنسرٹ کیساتھ آتش بازی بھی ہو گی۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں