بھارت کی مکاری، پلوامہ واقعہ بیان پر سدھو کی کامیڈی پروگرام سے چھٹی

پبلک نیوز: امن کے داعی نوجوت سنگھ سدھو نے آئینہ دکھایا تو بھارت برا مان گیا۔ پلوامہ واقعہ پر بیان دینے پر نوجوت سنگھ سدھو کو کامیڈی پروگرام سے نکلوا دیا گیا۔

 

بھارت امن کا پرچار کرنے والوں کا بھی دشمن ہو گیا۔ نوجوت سنگھ سدھو کو پلوامہ واقعے پر بات  کرنے پر 'کپل شرما شو' سےنکلوا دیا۔ ان کی جگہ اب ارچنا پورن سنگھ کامیڈی پروگرام کا حصہ بنیں گی۔ نوجوت سنگھ سدھو نے پلوامہ حملے پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ 'چند لوگوں کے لیے کیا آپ پوری قوم کو ذمہ دار ٹہرا سکتے ہیں؟'

 

سدھو نے بھارتی فوج کے سیکیورٹی انتظامات اور ان میں خامیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ سدھو نے کہا کہ گالی دینے سے نہیں بلکہ مذاکرات سے ہی سارے مسائل حل ہوں گے۔ سدھو کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی ان کے خلاف ہنگامہ کھڑا ہو گیا اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

حارث افضل  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں