بابا گرونانک کا 550 واں جنم دن، نوجوت سنگھ سدھو کو ویزہ مل گیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) بابا گرونانک کے پانچ سو پچاسویں جنم دن، نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان کا ویزہ مل گیا، کرتار پور راہداری سے آئیں یا واہگہ بارڈر سے سدھو کی مرضی، لیکن افتتاحی تقریب میں شرکت بھارتی حکام کی اجازت سے مشروط۔

 

پاک بھارت سرحد پر نئی راہداری قائم، بابا گرونانک کے پانچ سو پچاسویں جنم دن کے موقع پر افتتاح اور پھر کرتار پور صاحب گردوارے کی زیارت، ہر سکھ کے لئے آسان بنا دی گئی۔ سرحد پار کی سکھ برادری بھی گردوارے کو دوربین کے بجائے اپنی آنکھوں سے دیکھ سکے گی ۔ متھہ ٹیک سکے گی۔ سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان کا ویزہ مل گیا۔ سدھو کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔

حکومت پاکستان نے سدھو کو اجازت دی ہے کہ وہ چاہے تو کرتار پور راہدری سے آئیں یا واہگہ کے راستے بابا گرونانک کی سر زمین پر قدم رکھیں۔ لیکن سدھو کو پاکستان کی فیاضی سے فائدہ اٹھانے کے لئے بھارتی وزارت داخلہ کی اجازت درکار ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو نے گزشتہ روز بھی بھارتی وزیر خارجہ کو اجازت کے لئے خط بھی لکھا۔ نوجوت سنگھ سدھو کہتے ہیں کہ وہ نو نومبر کو افتتاحی تقریب میں شریک ہوکر اسی شام واپس لوٹ جائیں گے۔ لیکن بطور رکن ریاستی اسمبلی نوجوت سنگھ سدھو کو بھارتی حکومت کی اجازت درکار ہو گی کہ وہ اس تاریخ ساز لمحے پر کرتار پور میں موجود ہوں ۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں