نوجوت سنگھ سدھو محبتوں کا پیغام لے کر واپس بھارت روانہ

لاہور (پبلک نیوز) بھارتی سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو واپس بھارت روانہ ہو گئے۔ نوجوت سنگھ سدھو کی قیادت میں بھارتی وفد نے گزشتہ روز کرتارپور بارڈر راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی، وفد نے تین روز پاکستان میں قیام کیا۔

بھارت سے آئے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی پاکستان سے بھارت واپسی روانہ ہو گئے۔ نوجوت سنگھ سدھو براستہ واہگہ بھارت روانہ ہوئے۔ وفد نے گزشتہ روز کرتارپور بارڈر کھلنے کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

اس موقع پر نوجوت سدھو کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ 3 ماہ قبل عمران خان جو شروعات کی گئی تھی اسے کل عملی جامہ پہنا دیا گیا اور انہوں نے 3 ماہ میں برسوں کا کام مکمل کیا۔

سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری سے پاکستان اور بھارت میں امن آئے گا، جو کام شروع ہوا ہے اس سے ہزار دروازے کھلیں گے۔ صرف کوریڈور نہیں پاکستان نے پارس کو چھو لیا، راہداری ایک سال میں 100 سال کی ترقی کے مترادف ہے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں