سابق بھارتی کرکٹر،ریاستی وزیرنوجوت سنگھ سدھو براستہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچ گئے


لاہور(پبلک نیوز) بھارتی حکومت کی جانب سے نوجوت سنگھ سدھو کو این او سی جاری کردیا گیا، سابق بھارتی کرکٹر و ریاستی وزیرنوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور سرحد کھولنے کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

سابق بھارتی کرکٹر اور سیاست دان نوجوت سنگھ سدھو کی قیادت میں بھارتی وفد واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچا جہاں پنجاب رینجرز کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے اپنی میڈیا سے گفتگو کا آغاز کچھ یوں کیا،

"خوشیاں ہوں دامن میں جس کے"
کیوں ناں خوشی سے وہ دیوانہ ہوجائے

نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ سوہنے یاراں دے شہر لاہور آیاں ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے جو بیچ بویا وہ آج تناور درخت بن گیا ہے۔ بابا گورو نانک کے یاتریوں کے لیے راستے کھل گئے ہیں۔ لاہور اپنا گزرا ہوا وقت یاد کرنے آیا ہوں۔ سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ 71سال بعد امید پوری ہو رہی ہے، کوئی رنگ میں بھنگ نہ ڈالے۔ 90 فیصد بھارتی چاہتے ہیں پاک بھارت میچز ہونے چاہیں۔ عمران خان صاحب کا بچپن سے فین ہوں، کوئی نہیں روک سکتا۔ 

انہوں نے کہا کہ دوست احباب نے ہرسلوب میری امید کے خلاف کی، اب انتقام نہیں لیتا جاؤمعاف کیا۔ میں ذرہ ہوں، میری کوئی اوقات نہیں ہے۔ امن اور بھائی چارے کا پیغام پھیلا تو تمام بارڈر کھل جائیں گے۔ کل پیار کی راہداری کی بنیاد رکھی جائے گی۔ 3 مہینے پہلے کے وعدے کی آج تکمیل ہوئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر و ریاستی وزیرنوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور سرحد کھولنے کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ انھیں پاکستان میں وزیر اعظم ہاؤس سے جمعہ کو کرتارپور سرحد کھولنے کی تقریب میں شرکت کے لیے دعوت کی کال موصول ہوئی۔ اگر بھارتی حکومت نے اجازت دی تو وہ اس تقریب میں ضرور جائیں گے اور اس تاریخی موقع کا حصہ بننا ان کے لیے باعثِ فخر ہو گا۔

 

واضح رہے کہ دو روز قبل حکومت پاکستان کی تجویز پر بھارتی کابینہ نے کرتار پور راہداری کھولنے کی منظوری دی تھی۔ جبکہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کرتارپور راہداری کی سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔ اُدھر سدھو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کرتارپور سرحد کھولنے کا سہرا عمران خان کے سر جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری کھلنے سے کروڑوں لوگوں کی 71 سال پرانی خواہش پوری ہو گئی ہے۔

 

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں