نیول چیف کی اردن بحری اور فضائی افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں

اسلام اباد(پبلک نیوز) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود کی اردن کی بحری اور فضائی افواج کے سربراہوں سے ملاقاتیں۔ دونوں ممالک نے دفاعی تعاون بالخصوص بحری افواج کے پیشہ وارانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

پاک بحریہ کے سربراہ کی اُردن میں رائل نیول فورس اور رائل ایئر فورس کے سربراہوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور بشمول دفاعی و بحری اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور کردار پر روشنی ڈالی اور انسدادِ دہشت گردی، بحری قزاقی کے خاتمے میں پاک بحریہ کی کاوشوں پر بھی روشنی ڈالی۔

 

نیول چیف نے بحری امن و استحکام کے لئے پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے اقدام سے بھی آگاہ کیا۔ سربراہ پاک بحریہ نے پاکستان نیوی کی میزبانی میں فروری 2019کومنعقد ہونے والی کثیرالملکی میری ٹائم مشق ”امن 2019“ کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے تکنیکی افرادی قوت وپیشہ ورانہ مہارتوں کی فراہمی اور تربیت کے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر بھی بات چیت کی۔

عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں