نوازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی، نیب کو نوٹس جاری

اسلام آباد (پبلک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیاد پر نوازشریف کی درخواست ضمانت کی سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کر دی، نواز شریف کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔

 

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی ایک مرتبہ پر طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست، اور فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف نیب کی درخواست پر بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور حسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا نئی میڈیکل رپورٹ کون سی ہے اور یہ کس نے تیار کی؟

 

نوازشریف  کے وکیل خواجہ حارث نے موکل کی طبعیت کے بارے عدالت کو آگاہ کیا اور بتایا کہ نوازشریف مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں اور یہ طبی بنیاد پر دوسری درخواست ہے۔ میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پڑھ کر سنائی۔ جس کے بعد ہائی کورٹ نے نیب اور کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

 

نواز شریف کیس کی سماعت شروع ہوئی تو کمرہ عدالت میں آصف زرداری بھی موجود تھے۔ فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف نیب کی درخواست پر سماعت کے دوران ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے نوازشریف کی بریت کے احتساب عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔ عدالت نے جزوی دلائل سننے کے بعد مزید دلائل کے لیے سماعت پچیس جون تک ملتوی کر دی۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں