سابق وزیراعظم نوازشریف کا ڈینگی ٹیسٹ این ایس ون نارمل

لاہور (پبلک نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کا ڈینگی ٹیسٹ این ایس ون نارمل، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سیلز کی تعداد کو بڑھانے کے لیے دو میگا کٹ لگا دی۔ سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا نواز شریف کے علاج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب غفلت کا مظاہرہ کیاگیا ہے۔

 

نواز شریف کی طبیعت میں بہتری آنے لگی، مسلم لیگ ن کے قائد کو پلیٹ لیٹس کی میگا کٹس لگا دی گئی۔ نوازشریف کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اس سے قبل نوازشریف کے پلیٹیلیٹس کی تعداد تشویشناک حد تک کم ہو کر 10 ہزار رہ گئی تھی۔

 

نوازشریف کے میڈیکل بورڈ کی جانب سے ادویات میں ردوبدل کیا گیا، کچھ نئی ادویات بھی شروع کرائی گئیں۔ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر جان بچانے والی ادویات کی ایمرجنسی ٹرے بھی نوازشریف کے کمرے میں پہنچا دی گئی۔

 

شہبازشریف بھی بڑے بھائی کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔ تقریباً چار گھنٹے ساتھ گزارے۔ دوپہر کا کھانا بھی ساتھ ہی کھایا۔ میڈیا سے گفتگو میں کہا شریف فیملی کو نوازشریف کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش ہے۔ غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ سروسز اسپتال کے باہر کارکنوں نے نوازشریف کی صحت کے لیے دو بکروں کا صدقہ بھی دیا۔

 

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کو مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں