نوازشریف کا گردہ فیل ہونے کا خطرہ

راولپنڈی (پبلک نیوز) انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی کے ڈاکٹروں نے اڈیالہ جیل میں نوازشریف کے طبی معائنے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹروں نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کا ہنگامی دورہ کر کے نوازشریف کا طبی معائنہ کیا۔ میڈیکل ٹیم نے نوازشریف کے خون اور یورین کے ٹیسٹ بھی کیے۔ ڈاکٹروں نےخون اور یورین کے نمونوں کو غیر تسلی بخش قراردیتے ہوئے نوازشریف کو طبی بنیادوں پر اسپتال منتقل کرنے کا بھی مشورہ دے دیا۔

 

میڈیکل بورڈ نے سیکریٹری ہیلتھ پنجاب کو آگاہ کیا کہ نواز شریف کو اگر فوری طور پر ہسپتال نہ پہنچایا گیا تو گردہ فیل ہونے کا خطرہ ہے۔

حارث افضل  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں