نواز شریف کوٹ لکھپت جیل جانے کیلئے جاتی امراء سے روانہ

لاہور (پبلک نیوز) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی مدت ضمانت ختم، کوٹ لکھپت جیل جانے کیلئے جاتی امراء سے روانہ، حمزہ شہباز گاڑی ڈرائیو کر رہے۔

تفصیلات کے مطابق میاں محمد نواز شریف کی مدت ضمانت آج شام 7 بجے سے پہلے ختم ہو چکی تھی۔ تاہم سابق وزیر اعظم کوٹ لکھپت جیل کے لیے روانہ نہ ہو سکے۔ لیگی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد جاتی امراء کے باہر موجود ہے۔

کارکنان کے جم غفیر کے باعث روانگی عمل میں نہ آ سکے۔ ان کی صاحب زادی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتنا بڑا ہجوم موجود ہے جو اپنے قائد کی گاڑی کے موجود ہے۔ ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ کارکنان کو راستہ دینے کا کہا جا رہا ہے۔

مریم نواز کی آواز بھی اس ویڈیو میں سنی جا سکتی ہے۔ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی اور پارٹی کی نائب صدر کارکنان کے جذبہ کی تعریف کر رہی ہیں۔ مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ میں نے ایسا جذبہ کبھی نہیں دیکھا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ پیغام کے ذریعہ ردعمل دیا۔ انھوں نے کہا کہ بیمار آدمی کو زبردستی ریلی میں لانا سراسر زیادتی ہے۔ سزا یافتہ مجرم کو ہیرو بنا کر پیش کرنا قوم سے مذاق ہے۔ عوام نے کرپٹ ٹولے کا بیانیہ دفن کر دیا۔ پارٹی گلو بٹوں کے حوالے کرکے قیادت فرار ہو چکی ہے۔ مریم اورنگزیب پارٹی قیادت کے لیے تلاش گمشدہ کا اشتہار دیں۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں