نواز شریف کا آج ایک بار پھر طبی معائنہ بلڈ پریشر و دیگر ٹیسٹ شامل

لاہور (پبلک نیوز) سابق وزراعظم نواز شریف کا آج ایک بار پھر شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ  کیا گیا۔ سابق وزیراعظم کے بلڈ پریشر شوگر اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے۔

 

نواز شریف جمعہ کے صبح 11 بجے شریف میڈیکل سٹی پہنچے، نواز شریف کے ساتھ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی تھے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بلڈ پریشر، شوگر ٹیسٹ کیے گئے اور دیگر معائنے کیے گئے۔

 

دماغ میں خون کی گردش کو معمول پر لانے کے لیے نیوروسرجری اور نیوروسائنسز کے پروفیسرز نے بھی نواز شریف کا طبی معائنہ کیا۔ نواز شریف کو ڈاکٹرز نے آرام کرنے اور پھل زیادہ کھانے کی تجویز دی، نواز شریف نے ایک گھنٹے سے زائد وقت شریف میڈیکل سٹی میں گزارا۔

 

شیڈول کے مطابق محمد نوازشریف پیر 15 اپریل 2019ء کو بھی شریف میڈیکل سٹی طبی معائنہ کے لئیے جائیں گے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں