مڈ ٹرم الیکشن کی بات پرعوام خوش ہیں جلد ان کی جان چھوٹ جائے گی: نواز شریف

اسلام آباد (پبلک نیوز) سابق وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے تا حیات میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات کی بات پرعوام خوش ہیں جلد ان کی جان چھوٹ جائے گی۔ ہم بھی مڈٹرم الیکشن کے لیے تیار ہیں۔

احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ عالمی رپورٹ سے ثابت ہے 53حلقوں میں دھاندلی ہوئی۔ انھوں دھاندلی پر لب کشائی، ترپن حلقوں میں جیت کے مارجن اور مسترد ووٹوں سے فرق کا تذکرہ بھی کیا۔

انھوں نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات کی بات پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا۔ جلد ان کی جان چھوٹنے والی ہے۔ فافن رپورٹ سے ثابت ہوا کہ 53حلقوں میں دھاندلی ہوئی۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ سنجیدہ سیاست کے قائل ہیں۔ ساتھ ہی باور کرایا کہ مسلم لیگ ن قبل از وقت انتخابات کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ہو سکتا ہے ملک میں قبل از وقت انتخابات ہوں۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں