نواز شریف کی طبی بنیادوں پرسزا معطلی کی درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

اسلام آباد (پبلک نیوز) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کا معاملہ مزید لٹک گیا۔ عدالت نے منگل کو نیب سے جواب طلب کر لیا، خواجہ حارث کو میڈیکل رپورٹس عدالت اور نیب کو فراہم کر نے کی ہدایات کر دی گئی۔

 

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ضمانت ملے گی یا نہیں، فیصلہ نہ ہو سکا۔ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی۔ بینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ہے۔ عدالت نے خواجہ حارث کو چار میڈیکل رپورٹس نیب اور عدالت کو فراہم کرنے کی ہدایات کر دیں۔

 

خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ میڈیکل کا معاملہ ہے عدالت کل ہی اس کیس کو مقرر کرے۔ اینکرز یا کوئی دوسرا کیا کہہ رہا ہے اس سے تعلق نہیں، منگل کو بہت تاخیر ہو جائے گی۔

 

خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ طبی معاملے پر ضمانت مانگی ہے اس لیے اٹھارہ فروری بہت دور ہے۔ اس معاملے کو جلد نمٹا لیں۔ عدالت نے خواجہ حارث کی استدعا مسترد کر دی۔ کیس کی آئندہ سماعت منگل کو ہو گی۔  

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں