نوازشریف کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے

لاہور (پبلک نیوز) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف مدت ضمانت پوری ہونے کے بعد اپنی رہائش گاہ جاتی امراء سے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سات سالہ سزا میں چھ ہفتوں کی ضمانت پوری ہونے پر نواز شریف جیل منتقل ہو گئے ہیں۔ نوازشریف کو 7 مئی کو جیل پہنچنا تھا۔ عدالتی حکم کے مطابق 7مئی کو جیل  نہ پہنچ سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے جیل مینوئل کے بعد سپریم کورٹ کا حکم بھی نظرانداز کیا۔ ان کوجیل مینول کے مطابق 7مئی کو 6:48منٹ تک جیل پہنچنا تھا۔ سابق وزیراعظم 7مئی کے بجائے 8مئی کو جیل میں داخل ہوئے۔ وہ گرفتاری کے بجائے فلاپ سیاسی پاور شو میں مصروف رہے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں