ہمیشہ قوم کی خدمت نیک نیتی سے کی ہے، میرا خاندان سرخرو ہو گا: نواز شریف

لاہور(مستنصر عباس) چوہدری شوگر مل کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی نیب میں پہلی رات، گھر سے آئے دال چاول کھائے اور دیر تک جاگتے رہے اور ڈیوٹی پر تعینات نیب آفسر کو کہا کہ جتنے ظلم کرنے ہیں کر لیں، میں اور میرا خاندان سرخرو ہو گا۔

 

چوہدری شوگر مل کیس میں گرفتار سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی نیب میں پہلی رات، ذراہع کے مطابق نواز شریف نے گھر سے آے دال چاول کھائے اور رات دیر تک جاگتے رہے جس پر سیکورٹی پر تعینات نیب آفسر نے خریت درفایت کی تو نواز شریف کا کہنا تھا کہ آپ لوگ میرے اور میرے خاندان پر جتنے بھی ظلم کر لیں میں اور میرا خاندان سرخرو ہو گا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ قوم کی خدمت نیک نیتی سے کی ہے اللہ تعالی اپنا کرم کرے گا۔

نواز شریف کے جواب کے بعد نیب افسر خاموشی سے کھڑا رہا نواز شریف نے نیب افسر سے مطالعہ کے اخبار کا بھی مطالبہ تاہم نیب افسر جواب دیے بیغر روانہ ہو گیا۔ نواز شریف سے چوہدری شوگر مل کیس میں نیب کی کمباہین انوسٹی گیشن ٹیم آج سے باقاعدہ تحقیقات شروع کرے گی۔

عطاء سبحانی  4 روز پہلے

متعلقہ خبریں