عمران خان نااہل شخص ہے، بنی گالہ کا گھر کرپشن سے بنایا: نواز شریف

لاہور(پبلک نیوز) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کے اندھیرے ختم کئے، انفراسٹرکچر بنایا، ملک کو ترقی کی طرف لیکر گیا۔ شہباز شریف نے بڑی محنت کی، اس کے منصوبے دیکھیں اور کے پی کے میں ان کے منصوبے دیکھیں۔


ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نے جیل میں لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران حصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں زرمبادلہ 23/24 بلین، ڈالر 100 سے 106 کے لگ بھگ تھا۔ ملک میں بجلی کے اندھیرے ختم کئے، انفراسٹرکچر بنایا، ملک کو ترقی کی طرف لیکر گیا۔ عوام ہم سے مطمئن تھے، پر امید تھے، مگر اب مایوس ہیں۔ شہباز شریف نے بڑی محنت کی، اس کے منصوبے دیکھیں اور کے پی کے میں ان کے منصوبے دیکھیں، ہم نے دہشت گردی، بیروزگاری اور عوام میں مایوسی ختم کی، ملک کو دنیا میں وقار بلند کیا۔

 

سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کشکول لیکر دنیا میں گھوم رہا ہے۔ 2016 میں ہماری کارکردگی کو دیکھتے عوام کہتی تھی ن لیگ پھر جیت جائے گی۔ عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم ہے، اس کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں۔ عمران خان نااہل شخص ہے، بنی گالہ کا گھر کرپشن سے بنایا، پھر کہتا ہے کہ بیگم کے پیسوں سے بنا۔ حلیمہ خان کی کرپشن کسی کو نظر نہیں آتی۔ پشاور میٹرو میں کرپشن، اس کی لاگت کا اندازہ لگائیں، شہباز شریف کی میٹرو دیکھیں۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں