پی ٹی آئی حکومت ہمارے منصوبوں پر اپنے نام کی تختی لگا رہی ہے: نواز شریف

لاہور(پبلک نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل کے اندرونی کی کہانی سامنے آگئی، نوازشریف نے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وہ ٹی وی دیا ہے جس پر کوئی خبر نامہ نہیں آتا۔ اگر رہائی ملی تو رائے ونڈ جاتی عمرہ جاؤں گا۔

 

بارش کے موسم میں نواز شریف کا موڈ بھی خوشگوار ہو گیا، سابق وزیراعظم نواز شریف نے لیگی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صبح سات بجے سیل کھلا تو بارش کے سہانے موسم سے خوب لطف اندوز ہوا۔ نواز شریف سے پیر صابر شاہ سے مالم جبہ اور ہزارہ میں برف باری کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر جیل سے باہر ہوتا تو برف باری کو انجوائے کرتا۔

 

لیگی کارکنان کا نوازشریف سے سوال کیا کہ یہ بتائیں کہ آپ ہسپتال اور جیل یا گھر جانا پسند کریں گے؟ جس ہر جواب پر نواز شریف نے کہا کہ اگر رہائی ملی تو رائے ونڈ جاتی عمرہ جاؤں گا۔ سابق وزیراعظم نے سہانے موسم میں دل کی بات بتاتے ہوئے کہا کہ صبح ہوتی ہے شام ہوتی زندگی یوں ہی تمام ہوتی ہے۔

 

نواز شریف کا کہنا تھا کہ انشااللہ اگلا جمعہ جاتی عمرہ میں پڑھیں گے، مرزا جاوید، انشااللہ اگلے جمعہ تک رہائی مل جائے گی۔ انہوں نے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وہ ٹی وی دیا ہے جس پر کوئی خبر نامہ نہیں آتا۔ پی ٹی وی میں کوئی خبر نہیں آتی عدالتی کارروائی دیکھنے سے محروم ہوں۔ پی ٹی آئی حکومت ہمارے منصوبوں پر اپنے نام کی تختی لگا رہی ہے۔ ہیلتھ کارڈ پی ٹی آئی کا نہیں ن لیگ کا منصوبہ ہے ان لوگوں کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے۔ سینیٹرر پروفیسر ساجد میر نے نوازشریف کی جلد رہائی کے لئے دعا بھی کروائی۔

عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں