نوازشریف 7مئی کی شب ریلی کی صورت رہائشگاہ سے کوٹ لکھپت جیل پہنچیں گے

لاہور (مستنصر عباس) سابق وزیر اعظم نوازشریف سات مئی کی رات ریلی کی شکل میں اپنی رہائش گاہ سے کوٹ لکھپت پہنچیں گے، مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے پاکستان کو آئی ایم ایف کی کالونی بنادیاہے ان کے کہنے پر گورنر سٹیٹ بینک اور چئیرمین ایف بی آر کو نکالاگیا۔ شہباز شریف دس سے پندرہ روز میں وطن واپس آ رہے ہیں اور چودھری نثار کے لیے پارٹی اور دل کے دروازے کھلے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کے بعد پہلا اجلاس ماڈل ٹاؤن میں ہوا جس کی صدارت شاہد خاقان عباسی نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل جانے پر بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

پارٹی کے قائمقام صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ ہی اصل بیانیہ ہے۔ شہباز شریف آئندہ چند روز میں وطن واپس پہنچیں گے جبکہ چودھری نثار ناراض اور جذباتی ہیں وہ جب چاہیں واپس آ جائیں۔

مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے۔ اس کے کہنے پر اعلیٰ حکام کو نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ مریم نواز کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں۔ ان کے آنے سے پارٹی مضبوط ہو گی۔ شہباز، نواز شریف کے اوپننگ بیٹسمین ہیں اور ہم سب ان کی ٹیم کے ممبر ہیں۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں