کرایہ داری ایکٹ میں گرفتار عرفان صدیقی کی ضمانت منظور

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) کرایہ داری ایکٹ میں گرفتار سابق مشیرعرفان صدیقی کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ مہرین بلوچ نے 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

 

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کو پرسوں رات کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور گزشتہ روز انہیں 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا گیا تھا۔

 

آج  مقامی مجسٹریٹ مہرین بلوچ نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ جج مہرین بلوچ نے دلائل سننے کے بعد ان کی ضمانت منظور کر لی۔ مقامی مجسٹریٹ نے عرفان صدیقی کا روبکار بھی جاری کر دیا ہے اور اس سے متعلق ان کے بیٹے نعمان صدیقی کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

 

عرفان صدیقی کی آج ہی رہائی کا امکان ہے۔ عرفان صدیقی کی گرفتاری پر ن لیگ اور دیگر افراد کی جانب سے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں