نیب کا فواد حسن فواد کے گھر چھاپہ، اہم ریکارڈ قبضہ میں لے لیا، ذرائع

لاہور (پبلک نیوز) نیب لاہور کا آشیانہ اقبال اسیکنڈل میں گرفتار سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے گھر پر چھاپہ موبائل لیپ ٹاپ سمیت اہم کاغزات قبضہ میں لے لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق آشیانہ اقبال اسکینڈل کی تفتیشی ٹیم نے سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے گھر کی تلاشی لی۔ دوران تلاشی تفتیشی ٹیم نے فواد حسن فواد کے گھر سے دو لیپ ٹاپ ایک بلیک بیری مابائل سمیت پانچ موبائل فون قبضہ میں لے لیے۔ نیب حکام کے مطابق بلیک بیری مابائل کا پاس ورڈ فواد سن فواد سے حاصل کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ جبکہ فواد حسن فواد کے بیگ سے 30 سے زائد یو ایس بی بھی قبضہ میں لے لی گئی۔ جبکہ لیب ٹاپ اور موبائل فونز کا فرانزک آڈٹ شروع کر دیا۔ فواد حسن فواد کو آشیانہ اقبال اسکینڈل میں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا گیا۔

نیب زرائع کے مطابق فواد حسن فواد نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ تمام ٹھیکے اس وقت کے وزیر اعلٰی شہباز شریف کی منظوری سے منسوخ ہوئے۔ جبکہ لطیف اینڈ سننز کا ٹھیکہ منسوخ ہونے پر انکوئری کمیٹی کی رپورٹ شہباز شریف کو جمع کروا دی تھی۔ فواد حسن فواد کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے آئند ہفتہ شہباز شریف کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا جائے گا۔

2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں