نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کی پیداوار ایک ہزار40 میگاواٹ تک پہنچ گئی

اسلام آباد (پبلک نیوز) ترجمان واپڈا نے کہا ہے کہ نیلم جہلم سے آج بجلی کی پیداوار ایک ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گئی۔ نیلم جہلم سے آج ایک ہزار40 میگاواٹ تک بجلی پیدا ہوئی۔

 

ترجمان واپڈا کے مطابق نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے آج ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔ نیلم جہلم سے آج بجلی کی پیداوار ایک ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گئی۔ نیلم جہلم سے آج ایک ہزار40 میگاواٹ تک بجلی پیدا ہوئی۔

 

ترجمان واپڈا کے مطابق نیلم جہلم پراجیکٹ کی پیداواری استعداد 969 میگاواٹ ہے۔ استعداد سے زیادہ بجلی کی پیداوار پاور پلانٹ کے اعلیٰ معیار کی عکاس ہے۔ چیئرمین واپڈا نے اس اہم پیشہ ورانہ کامیابی پر نیلم جہلم پراجیکٹ انتظامیہ خصوصاً انجینئرز کو مبارکباد پیش کی۔

 

ترجمان واپڈا نے کہا کہ توقع ہے کہ پراجیکٹ رواں سال میں 4 ارب 60 کروڑ یونٹ سالانہ بجلی کی پیداوار کا ہدف حاصل کر لے گا۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں