نااہلی کے باوجود نہال ہاشمی کی قومی ادارے اور قومی اثاثوں پر ہرزہ سرائی

پبلک نیوز: رسی جل گئی پر بل نہ گیا۔ نااہلی کے باوجود نہال ہاشمی کی قومی ادارے اور قومی اثاثوں پر ہرزہ سرائی، پاک فوج کی مخالفت میں بیان دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے قومی ادارے کے خلاف ایک بار پھر ہرزا سرائی کر دی۔ پہلے عدالت اور اب  حساس ادارے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ن لیگی رہنما کو عدلیہ کے خلاف بات کرنے پر اس سے قبل سزا بھی ہوچکی ہے۔ عدالت میں اپنے کئے پر شرمندگی کا اظہار کرنے والے نہال ہاشمی نے آج بغیر کسی شرمندگی کے قومی یکجہتی پر وار کرنے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اس سے قبل نازیبا الفاظ پر نہال ہاشمی کو نااہل کیا تھا اور سینیٹرشپ سے بھی فارغ ہو گئے تھے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں