آزادی اور حقوق کی علامت، جمہوری جدوجہد کے ہیرو نیلسن منڈیلا

 

پبلک نیوز: اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں آج نیلسن منڈیلا ڈے منایا جارہا ہے۔ سیاہ فاموں کے حقوق کے لیے منڈیلا نے 27 برس تک جیل کاٹی۔ یہ دن منانے کا مقصد لوگوں کو ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

 

آزادی اور حقوق کی علامت ، جمہوری جدوجہد کے ہیرو نیلسن منڈیلا، جنوبی افریقہ کے سابق صدر کی سالگرہ کے موقع پر آج دنیا بھر میں نیلسن منڈیلا ڈے منایا جارہا ہے۔ عزم، ہمت، جرات اور قربانی کہیں یا نیلسن منڈیلا، یہ ایک ہی تصویر کے دو رخ ہیں۔

 

جنوبی افرایقہ میں نسل پرستی کا خاتمہ کرنے کے لیے طویل جدوجہد کرنے والے رہنما کا یومِ پیدائش اقوام متحدہ کے تحت، نیلسن منڈیلا ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

 

سیاہ فاموں کے حقوق کے لیے منڈیلا نے 27 برس تک جیلیں  کاٹیں۔ جلا وطنیوں کا دکھ سہا، تکالیف، اذیت اور اپنوں سے دوری کا غم بھی جھیلا۔ اور پھر بالآخر وہ وقت بھی آیا جب سن 1994 میں وہ جنوبی افریقہ کے صدر منتخب ہوئے۔

 

عظیم رہنما منڈیلا کہتے تھے کہ اہم یہ نہیں کہ ہم کیسی زندگی گزار رہے ہیں، بلکہ اہم یہ ہے کہ ہم نے اپنی زندگی میں دوسروں کی بہتری کے لیے کیا کیا۔ منڈیلا نے ثابت کیا کہ اگر رہنما بے لوث اور ثابت قدم ہو تو ہجوم کو ترقی یافتہ قوم میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ نیلسن منڈیلا 5 دسمبر 2013 کو 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں