جاپانی کمپنی کا نیند پوری کرنے والے ملازمین کو معاوضہ دینے کا اعلان

جاپان کا شمار دنیا میں طویل ترین اوقاتِ کار رکھنے والے ملکوں میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہاں کام کرنے والے ملازمین کی نیند پوری نہیں ہو پاتی۔

ٹوکیو کی شادی کے حوالے سے منصوبہ بندی کرنے والی کمپنی 'کریزی' نے اپنے ملازمین کو نیند کی کمی سے بچانے کے لیے، نیند کے بدلے معاو ضہ کا انوکھا منصوبہ تیار کیا ہے۔ یہ معاوضہ رات بھر پوری کی گئی نیند کے گھنٹوں کی بنیاد پر پوائنٹس کی صورت میں دیا جاتا ہے۔

اس منصوبے کے لیے نیند کا تجزیہ کرنے والی ائیر ویو ٹیکنالوجی کی مدد بھی لی گئی ہے۔ معاوضے کے اہل صرف وہ ملازمین ہوں گے جو اس ایپلی کیشن کو اپنے موبائل فونز پر انسٹال کر کے اس کے نتائج تک کمپنی کو رسائی دیں گے۔

دلچسپی رکھنے والے ملازمین کو یہ ایپلی کیشن اپنے مو بائل فون پر انسٹال کر کے سونے سے پہلے اسٹارٹ کرنا ہو گی۔ ان کی نیند کے دوران ایپلیکیشن ان کی جسمانی حرکات و سکنات، نیند کی گہرائی اور وقت کا ریکارڈ رکھے گی۔

پوائنٹس ہفتے میں پانچ دن کم سے کم ہر رات 6گھنٹے پورے ہونے پر ملیں گے۔ 100پوائنٹس ملنے کی صورت میں 100 ین ملیں گے جن کا استعمال کمپنی کی عمارت میں موجود کیفے ٹیریاز اور کیفیز میں کیا جا سکے گا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں