عید سے قبل ہی بجلی کی فی یونٹ قیمت میں55پیسے اضافہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 55 پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دیدی، جس سے صارفین پر 5 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کے مطابق ٹیرف میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

 

عوام کے لیے عید سے پہلے ایک اور تحفہ، عوام پر بجلی بم گرادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 55 پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دیدی، جس سے صارفین پر 5 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کے مطابق ٹیرف میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔  بجلی کی قیمت میں اضافہ اپریل کے مہینے کے لیے ہوگا۔

 

واضح رہے کہ سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں57 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی۔ اپریل میں 9 ارب 71 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ بجلی کی پیداواری لاگت 53 ارب 63 کروڑ روپے رہی۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں