نئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) نئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ تمام ٹرانزیکشنز کو ڈاکیومینٹڈ کرنے کی ضرورت ہے تا کہ ریونیو میں اضافہ ہو سکے۔ افسران کی سپورٹ سے ہی ادارہ میں بہتری لائی جا سکے گی۔

 

تفصیلات کے مطابق نئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے جمعہ کی صبح ادارے کا چارج سنبھال لیا اور اس کے بعد افسران سے خطاب کیا جس میں انھوں نے نے ٹیکس نظام میں بہتری لانے کے اپنے ویثرن کا تذکرہ کیا اور ادارے کو درپیش مسائل کا ذکر کیا۔ نئے چیرمین نے ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لیے مکمل آٹو میٹڈ ٹیکس نظام کی اہمیت پر زور دیا۔

 

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ تمام ٹرانزیکشنز کو ڈاکیومینٹڈ کرنے کی ضرورت ہے تا کہ ریونیو میں اضافہ لایا جا سکے۔ نئے چیئرمین نے افسران کو یقین دلایا کہ ان کہ مسائل کو حل کیا جائے گا اور مزید کہا کہ تمام افسران کی سپورٹ سے ہی وہ ادارے میں بہتری لاسکتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس بھاری ذمہ داری کو احسن طریقے سے پورا کریں گے۔

 

نئے چیئرمین نے افسران کے سوالات کا جواب نہایت خوشگوار ما حول میں دیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی مستقبل میں افسران سے ریگولر ملاقات ہو گی۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں