نئے میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا دوبارہ مکمل طبی معائنہ کر لیا

لاہور(شعیب ہاشمی) سابق وزیراعظم نواز شریف کا سینٹرل جیل میں پھر طبی معائنہ، پی آئی سی کی ٹیسٹ رپورٹ کا بھی مشاہدہ کیا گیا۔ میڈیکل چیک اپ کوٹ لکھپت جیل میں ڈاکٹر کے کمرے میں کیا گیا۔

 

حکومت پنجاب کی جانب سے بنائے گئے نئے میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا سینٹرل جیل میں 2گھنٹے سے زائد مکمل طبی معائنہ کیا۔ کوٹ لکھپت جیل میں ڈاکٹر کے کمرے میں میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی معائینہ کے وقت جیل میں موجود رہے۔

 

کوٹ لکھپت جیل میں ڈاکٹر محمد طلحہ بن نذیر، پروفیسر ڈاکٹر شاہد حمید، ڈاکٹر سجاد احمد سمیت دیگر ڈاکٹرز نے نواز شریف کا بلڈ پریشر چیک کیا اور خون کے نمونے لئے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پٹھوں میں کھیچاؤ اور دل پر بھاری پن کی شکایت کی۔ میڈیکل بورڈ نواز شریف کی صحت سے متعلق اپنی سفارشات حکومت کو بھجوائے گا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں