اسٹیٹ بینک کا آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان

کراچی (پبلک نیوز) اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔ معاشی اعداد شمار کو دیکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے شرح سود 13.25 فیصد پر بر قرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کے آئندہ 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔ اعلامیے  کے مطابق ملک  کے موجودہ معاشی اعداد شمار کو دیکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک مانیٹری کمیٹی نے شرح سود 13اعشاریہ 25 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

اسٹیٹ بینک کےمطابق مہنگائی کی رفتار ابھی بھی بلند سطح پر ہے، جبکہ مالی سال 2019-20 میں مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

 

اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی آنا شروع ہوئی ہے، جسکی وجہ سے کرنٹ اکاونٹ خسارہ 4 سال بعد اکتوبر 2019 میں سر پلس رہا، جبکہ تجارتی خسارے میں کمی آنا ملکی معیشت کےاہم ثابت ہو گا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں