نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ مزید 10 شہروں تک پھیلانے کا فیصلہ

لاہور (پبلک نیوز) نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ پنجاب کے مزید 10 شہروں تک پھیلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اگلے سال کے آغاز میں رجسٹریشن کے عمل کا آغاز کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مزید 10 شہروں کو نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ان دس شہروں میں اگلے سال  کے شروع میں رجسٹریشن کے لیے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔ نئے دس شہروں میں لاہور، قصور، سیالکوٹ، جہلم، بہاولپور، لیہ، ملتان، وہاڑی، رحیم یار خان اور گوجرانوالہ شامل ہیں۔

وفاقی ہاؤسنگ ٹاسک فورس اور پنجاب حکومت نے اس حوالے سے ابتدائی تیاری مکمل کرلی۔ پنجاب میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت فیصل آباد میں منصوبہ شروع کر دیا۔ فیصل آباد میں تکنیکی ٹیم  نے سروے مکمل کرلیا۔ جس کے مطابق منصوبے میں دو منزلہ گھر بنیں گے۔

وزیرہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے واضح کیا کہ پائلٹ پراجیکٹ کے ساتھ ساتھ مزید دس شہروں میں تیاری کی جارہی ہے۔ اگلے سال کے شروع میں نئے دس شہروں میں درخواستیں مانگ لی جائیں گی۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں