حکومتی و سرکاری اعلیٰ افسران کے غیر ملکی دوروں سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان

اسلام آباد (پبلک نیوز) غیر ملکی دوروں کے بارے میں نئی پالیسی آ گئی ہے۔ وفاقی وزرا، وزرائے مملکت، مشیروں اور معاونین کو وزیراعظم سے اجازت لینا ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم، چیئرمین سینٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہوں، وفاقی وزراء، وزرائے مملکت، مشیروں، معاونین، وفاقی سیکرٹریز اور انچارج ایڈیشنل سیکرٹریز سمیت دیگر کے لیے غیر ملکی دوروں سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا۔

وزیراعظم، چیئرمین سینٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وزیر خارجہ اور تمام وفاقی وزرا و وزرائے مملکت بزنس کلاس کے اہل ہوں گے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہ  کو بزنس کلاس کی اجازت ہوگی۔ صدر مملکت اورچیف جسٹس پاکستان کوبھی  کلاس ون میں سفر  کی اجازت ہو گی۔

وفاقی سیکرٹریز اور انچارج ایڈیشنل سیکرٹریز کو وزیراعظم سے اجازت لینا ہو گی۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں