اسما تشدد کیس، میاں بیوی آئس نشہ کے عادی، متاثرہ خاتون ڈانسر، شوہر ڈاکو نکلا

لاہور (مرزا رمضان بیگ) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ ڈیفنس کاہنہ میں خاوند کے بیوی پر تشدد کی کہانی میں نیا موڑ آ گیا۔ میاں بیوی آئس نشہ کے عادی تھے۔ اسما ڈانسر اور شوہر ڈاکو نکلا۔ اسما کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق جسم پر مختلف نشانات موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خاوند کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی اسما عزیز کی میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ خاتون کے جسم پر چھ مختلف انجریز کی نشاندہی کی گئی۔ متاثرہ خاتون کی انگلیوں پہ سوجن اور بائیں کان کے سامنے اور گال پر بھی تشدد کے نشانات موجود تھے۔

اسما کیس میں مزید انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔ اسما ڈانسر اور اس کا شوہر میاں فیصل ڈاکو نکلا۔ جس کے خلاف مختلف تھانوں میں راہزنی کے مقدمات درج ہیں۔

گزشتہ روز اسما کی نئی ویڈیو بھی ڈانس کرتے ہوئے سامنے آئی جس میں ڈانس کرتی دیکھی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جس دن واقعہ پیش آیا اس دن خاتوں آئس کے نشہ کی حالت میں تھی۔ اس دوران اس کے بال کاٹے گئے اور تشدد کیا گیا تھا۔ کیس کی تفتیش جاری ہے، جلد ہی ملزمان کا چالان مکمل کر کے عدالت میں سزا کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں