جعلی اکاؤنٹس میں این جی اوز کے شریک ہونے کا انکشاف

پبلک نیوز: جعلی اکاؤنٹس کی کہانی میں خوفناک موڑ آ گیا۔ ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے جعلی اکاؤنٹس کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس جیسے گھناؤنے جرم میں کئی این جی اوز  شریک ہیں۔ حساس اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کی کہانی میں خوفناک موڑ آ گیا۔ کئی این جی اوز کے بھی اس جرم میں شامل ہونے کا انکشاف سامنے آ گیا۔ جعلی اکاؤنٹس صرف قوم کا پیسہ چوری کرنے تک محدود نہیں۔ ملک میں نفرت کی آگ بھڑکانے کے لیے بھی مبینہ طور جعلی اکاؤنٹس استعمال کئے گئے۔

حساس اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ذرائع کے مطابق ملک میں نفرت کی آگ بھڑکانے کے لیے بھی مبینہ طور جعلی اکاؤنٹس استعمال کئے گئے۔ ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے والی این جی اوز اور کالعدم تنظیمیں بھی جعلی اکاؤنٹس استعمال کرتی رہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں کو چاروں صوبوں کے علاوہ مبینہ طور پر  اسلام آباد میں بھی ملک دشمنوں کے جعلی اکاؤنٹس کی موجودگی کا شبہ ہے۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں