ترکی نے خشوگی کے قتل کی ریکارڈنگز امریکا، سعودی عرب و دیگر ممالک کو دے دیں

پبلک نیوز: صحافی جمال خشوگی کے قتل میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ترکی نے خشوگی کے قتل کی ریکارڈنگز امریکا، سعودی عرب سمیت متعدد ممالک کو دے دیں۔

تفصیلات کے مطابق ترکی نے صحافی جمال خشوگی کے قتل سے متعلق آڈیو ٹیپ متعدد ممالک کودے دیئے۔ ترک صدر طیب اردوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے جمال خشوگی قتل کی ریکارڈنگ سعودی عرب، امریکا، برطانیہ، جرمنی اور فرانس کی حکومت کو دے دیں۔ انہوں نے ریکارڈنگز میں موجود ڈیٹا پر کوئی بھی تفصیل نہیں دی۔

ترک صدر نے ایک بار پھر سعودی حکومت سے خشوگی کی لاش کے حوالے سے متعلق سوالات کے جواب مانگ لیے۔ خشوگی کو 2 اکتوبر کو سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا تھا مگر تاحال انک ی لاش نہیں مل سکی ہے۔

قبل ازیں ترک صدر نے سعودی حکومت سے قتل میں ملوث افراد کی حوالگی کا بھی مطالبہ کیا ہوا ہے۔ ترک حکام کے مطابق قتل سے متعلق ریکاڈنگز اہم اور بڑا ثبوت ہیں۔ ریکارڈنگز میں واضح طور پر سنا جا سکتا ہے کہ خشوگی کو کس طرح بے دردی سے قتل کیا گیا۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں