ماڈل ایان علی کیساتھ بیرون ملک کون سفر کرتا تھا؟ جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیا انکشاف

اسلام آباد (ناصر ہاشمی) جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات میں نیا انکشاف ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق ایان علی کے ساتھ بیرون ملکی دورے کرنے والا شخص سینیٹر رخسانہ بنگش نے تعینات کروایا۔ نیب نے سینیٹر رخسانہ بنگش کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مشتاق کو ایوان صدر میں بطور پروٹوکول آفیسر تعینات کروایا گیا۔ مشتاق نے ایان علی کے ہمراہ 45 دورے کیے۔

تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ نیب نے سینیٹر رخسانہ بنگش کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایان علی کے ساتھ بیرون ملکی دورے کرنے والا شخص سینیٹر رخسانہ بنگش نے تعینات کروایا۔

ذرائع کے مطابق مشتاق کو ایوان صدر میں بطور پروٹوکول آفیسر تعینات کروایا گیا۔ مشتاق نے ایان علی کے ہمراہ 45 دورے کیے۔ نیب کو رخسانہ بنگش کا خط بھی مل گیا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں