انگلینڈ میں آئندہ سال ہونے والی نئی طرز کی کرکٹ لیگ 'دی ہنڈریڈ' کی تیاریاں شروع

پبلک نیوز: انگلینڈ میں آئندہ سال ہونے والی نئی طرز کی کرکٹ لیگ ”دی ہنڈریڈ “ کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔ انتظامیہ نے پلیئرز ڈرافٹ میں شریک کرکٹرز کی فہرست جاری کردی۔ ابتدائی فہرست میں 35 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ محمد عامر مہنگے ترین پاکستانی کرکٹرز ہونگے۔

 

آٹھ ٹیموں پر مبنی لیگ "دی ہنڈریڈ" کا پہلا ایڈیشن آئندہ برس انگلینڈ میں ہوگا۔ ٹیموں کے انتخاب کے لیے پلیئرز ڈرافٹ 20 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔ پلیئرز ڈرافٹ میں مجموعی طور پر 239 غیر ملکی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں 35 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔

 

ڈرافٹ میں محمد عامر ایک لاکھ پاونڈز ریزرو پرائس کے ساتھ پاکستان کے مہنگے ترین کرکٹر ہوں گے جبکہ احمد شہزاد، کامران اکمل اور امام الحق سمیت 18 کرکٹرز بغیر ریزرو پرائز کے ڈرافٹ میں شامل ہوئے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم سو گیندوں پر مشتمل اننگز کھیلے گی۔

 

ایونٹ کی ہر ٹیم تین غیر ملکی کرکٹرز سمیت بارہ، بارہ کھلاڑیوں کا انتخاب کرسکے گی۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں