پنجاب کے 20 سے زائد محکموں نے سال کا اختتام 63 ارب روپے کے خسارے سے کیا

لاہور (ادریس شیخ) نیا سال آگیا مگر پنجاب کے مختلف محکمے آمدنی اہداف پورے نہ کر سکے۔ 20 سے زائد محکموں نے سال کا اختتام 63 ارب روپے کے خسارے سے کیا۔

 

محکمہ خزانہ پنجاب کی دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت نے گزشتہ ماہ تک ایک کھرب 56 ارب روپے آمدنی اہداف مقرر کیے مگر صرف 93 ارب روپے ہی وصول کیے جا سکے۔ٹیکس کی مد میں ایک کھرب 14 ارب میں سے 74 ارب وصول ہوسکے اور نان ٹیکس آمدنی اہداف میں 41 ارب کی بجائے 18 ارب ہی وصول کیے جاسکے۔

 

محکمہ خزانہ پنجاب آمدنی اہداف سے 29 ارب روپے دور، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آمدنی اہداف سے 4 ارب روپے دور رہا۔ آمدنی اہداف پورے نہ ہونے سے تحریک انصاف کا پہلا بجٹ ہی خسارے میں جانے کا خدشہ ہے۔

حارث افضل  6 روز پہلے

متعلقہ خبریں