سانحہ کرائسٹ چرچ، کیوی وزیراعظم کا تحقیقات کیلئے رائل کمیشن بنانے کا اعلان

پبلک نیوز: کیوی حکومت نے سانحہ کرائسٹ چرچ کی تحقیقات کے لیے اہم فیصلہ کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کرائسٹ چرچ واقعہ کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا۔

 

کیوی وزیرا عظم جیسنڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ واقعہ کی تحقیقات کے لیے رائل کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ رائل کمیشن سنگین ترین واقعات پر بنایا جاتا ہے، کرائسٹ چرچ واقعہ ان میں سے ایک ہے۔

 

جیسنڈا آرڈن نے مزید کہا کہ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ حملہ کیسے ہوا؟ حملے پر سوشل میڈیا اور ایجنسیوں کا کردار کیا تھا؟ جس کے لیے تحقیقات ضروری ہیں۔ کیوی وزیرِ اعظم حملے پر سوشل میڈیا کے کردار کے حوالے سے مائیکروسافٹ کے نمائندے سے بھی ملاقات کریں گی۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں