مسلمان اس جمعہ کی نماز پڑھیں، ہم ان کے ساتھ حفاظت کیلئے کھڑے ہوں گے: کیوی وزیراعظم

پبلک نیوز: کیوی وزیراعظم نے پارلیمنٹ سیشن سے خطاب میں یقین دلایا دوبارہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہونے دیں گے۔ آسٹریلوی حملہ آور دہشت گرد، مجرم اور انتہا پسند تھا۔ جیسنڈا آڈرن نے نعیم رشید شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا مسلمان اس جمعہ کی نماز پڑھیں ہم ان کے ساتھ حفاظت کے لئے کھڑے ہوں گے۔

 

کیوی وزیراعظم کا پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی زمین پر دہشت گردی کا واقعہ دوبارہ نہیں ہونے دیں گے۔ پارلیمنٹ کے تعزیتی خطاب میں کیوی وزیراعظم نے کہا وہ دہشتگرد کا نام نہیں لینا چاہتی۔ کرائسٹ چرچ پر حملہ کرنے والا دہشت گرد مجرم تھا اور انتہا پسند تھا۔ حملہ آور آسٹریلیا میں پلا بڑھا نیوزی لینڈ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

 

جیسنڈا آرڈن نے دہشت گرد کے خلاف ڈٹ جانے والے شہید پاکستانی نعیم رشید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کیوی وزیراعظم نے کہا کہ جیسے 71 سالہ مسلمان نے دہشت گرد کو نا جانتے ہوئے مسجد کا دروازہ کھولا اور اسے خوش آمدید کہا اسی طرح نیوزی لینڈ تمام امن پسندوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔

 

نیوزی لینڈ کے وزیراعظم جسینڈرا نے کہا مسلمان اس جمعہ کی نماز پڑھیں گے، ہم مسلمانوں کی حفاظت اور ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ کیوی وزیراعظم نےکرائسٹ چرچ کے متاثرین کو یقین دلایا کہ انصاف کے تقاضے پورے اور دہشت گرد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں