نیوزی لینڈ دہشت گرد حملہ، کھلاڑیوں کی شدید الفاظ میں مذمت

پبلک نیوز: نیوزی لینڈ میں خوفناک دہشت گرد حملے پر کھلاڑیوں نے بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں المناک واقعہ پیش آیا۔ نیوزی لینڈ کو محفوظ ترین، پرامن اور دوستانہ ملک پایا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ واقعہ کے بعد تمیم اقبال سے بات کی اور بنگلادیشی کرکٹرز کے محفوظ رہنے پر اطمینان محسوس کر رہا ہوں۔ نفرتوں کو ختم کرتے ہوئے دنیا کو ایک ساتھ مل کر رہنا چاہیے۔ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہے۔

 

شعیب اختر نے لکھا کہ کرائسٹ چرچ کی مسجد کے اندر فائرنگ کی ویڈیو دیکھ کر دھچکا لگا، کیا ہم عبادت گاہوں میں بھی محفوظ نہیں ہیں؟ انھوں نے کہا کہ دہشت گرد حملہ کی مذمت کرتا ہوں۔

 

سابق سری لنکن کپتان کمار سنگا کارا نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ کرائسٹ چرچ میں فائرنگ کا سن کر دھچکا لگا۔ تمام ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

 

سابق سری لنکن کرکٹر مہیلا جے وردھنے نے کہا کہ کرائسٹ چرچ میں جو کچھ ہوا، اس پر بہت افسوس ہے۔

 

پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے اس طرح کے واقعات میں ملوث افراد کسی مذہب یا ملک کی نمائندگی نہیں کرتے، وہ صرف خوف پھیلاتے ہیں جو تکلیف اور دکھ کا باعث بنتا ہے۔

 

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں