ابوظہبی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف پہلے روز 7 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنا لیے

ابو ظہبی (پبلک نیوز) نیوزی لینڈ ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز7وکٹوں کے نقصان پر 229رنز سے اننگز آگے بڑھائے گا۔ کپتان ولیمسن نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے ڈگمگاتی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز 7 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنا لیے۔ شیخ زید اسٹیڈیم میں جاری میچ میں کیوی اوپنرز نے 24 رنز کی شراکت قائم کی۔ ٹام لیتھم شاہین شاہ آفریدی کی ڈیبیو وکٹ ثابت ہوئے۔

اوپننگ بلے باز جیت راول 45، روس ٹیلر صفر اور ہینری نکولس ایک رن بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔ پانچویں وکٹ پر کپتان کین ولیمسن اور بی جے واٹلنگ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 104 رنز کی شراکت قائم کی۔

کین ولیم سن 89 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ بلال آصف نے گرینڈ ہوم کو 20 اور ٹم ساؤتھی کو دو رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میچ کے دوسرے روز بی جے واٹلنگ 42 اور سمر ویل 12 رنز کے ساتھ کھیل کا آغاز کریں گے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں