کیویز نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارتی سورمائوں کو شکست دے دی

 

مانچسٹر(پبلک نیوز) ورلڈکپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں لگاتار دوسری مرتبہ بھارت کو شکست، 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 221 رنز پر ڈھیر، نیوزی لینڈ کی ٹیم ورلڈکپ میں 8 ویں مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب۔

 

 

نیوزی لینڈ کی جانب سے 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم آخری اوور میں 221 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور کے ایل راہول نے کیا لیکن  دوسرے اوور میں روہت شرما ایک رن بنا کر لیتھم ہینری کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

 

کے ایل راہول کا ساتھ دینے کے لیے بھارتی کپتان ویرات کوہلی آئے جو تیسرے اوور میں بولٹ کی بال پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ جب کہ چوتھے اوور کا آغاز ہوتے ہی بلے باز راہول بھی لیتھم ہینری کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

 

 

نیوزی لینڈ کی ٹیم  نے گزشتہ روز 46.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے تھے۔ اور  بارش کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑا۔ نیوزی لینڈ نے آج اپنی ادھوری اننگز کھیلی اور بقیہ 3.5 اوورز میں 28 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ نے مجموعی طور پر 239 رنز بنائے اور بھارت کو 240 رنز کا ٹارگٹ دیا ۔

 

نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے میچ کا انتہائی سست انداز میں آغاز کیا اور اس کی پہلی وکٹ بھی ایک رن پر گئی اور  مارٹن گپٹل صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔ 19 ویں اوور میں 69 کے مجموعے پر نکولس 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

 

 

 

کیم ولیمسن اور ٹیلر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور تیسری وکٹ پر 65 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 134 کے مجموعی اسکور پر ولیمسن 67 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جیمز نیشم اور گرینڈ ہوم بھی بالترتیب 12 اور 16 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران 47 ویں اوور میں بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا جب کیویز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے تھے۔

 

روس ٹیلر 67 اور ٹوم لیتھم 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں جب کہ بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار، ہاردک پانڈیا، بمراہ، جدیجا اور چہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

ورلڈکپ میں سیمی فائنل کیلئے بھارت نے 7 ویں مرتبہ کوالیفائی کیا ہے، اس سے قبل وہ 6 مرتبہ سیمی فائنل کھیل چکا ہے جن میں سے اسے 3 میں کامیابی اور 3 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 

نیوزی لینڈ کی ٹیم ورلڈکپ میں 8 ویں مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ کیویز اب تک ورلڈکپ کے 6 سیمی فائنلز میں ناکام اور ایک میں فاتح رہے ہیں۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں