حملے کے بعد نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ منسوخ

پبلک نیوز: حملے کے وقت بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم بھی مسجد میں موجود تھی۔ کھلاڑیوں نے بھاگ کر جان بچائی۔ حملہ کے بعد نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کل ہونے والا ٹیسٹ میچ منسوخ کر دیا گیا۔

 

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے علاقے ڈینز ایونیو کی مسجد میں حملہ آور نے اس وقت اندھا دھند فائرنگ کی جب نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی مسجد میں تھے لیکن خوش قسمتی سے بال بال بچ گئے۔

 

بنگلادیشی کرکٹر مشفق الرحیم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ کرائسٹ چرچ کی مسجد میں فائرنگ ہوئی تاہم الحمد اللہ  اللہ نے ہمیں محفوظ رکھا، دوبارہ اس طرح نہیں دیکھنا چاہتے۔

 

کرکٹر تمیم اقبال نے بھی ٹوئٹ میں بتایا کہ پوری ٹیم حملے میں محفوظ ہے۔

 

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز نے باہمی رضا مندی سے فیصلہ کیا ہے کہ کل کھیلا جانے والا ہیگلے اوول ٹیسٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔ کیویز بورڈ نے تصدیق کی کہ دونوں ٹیمیں اور اسٹاف محفوظ ہے۔

حارث افضل  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں