کرائسٹ چرچ میں مسلمانوں سے اظہاریکجہتی، اذان و خطبہ جمعہ ٹی وی پر نشر

کرئسٹ چرچ(پبلک نیوز) نیوزی لینڈ میں تاریخ رقم ہو گئی، کرائسٹ چرچ میں مساجد کے شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں تلاوت قرآن پاک کے بعد ٹی وی پر اذان نشر کی گئی۔ ہر رنگ کے لوگ ایک ہو گئے اور مسلمانوں سے عقیدت اور اظہارِ محبت کیا۔

 

نیوزی لینڈ کی فضاؤں میں اللہ اکبر کی گونج، سانحہ کرائسٹ چرچ کو آج ایک ہفتہ بیت گیا۔ نماز جمعہ کے وقت النور مسجد کے سامنے ہیگلے پارک میں وزیراعظم نیوزی لینڈ سمیت ہزاروں افراد جمع ہوئے۔ دنیا بھر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے نیوزی لینڈ کے سرکاری ٹی وی اور ریڈیو پر براہ راست اذان نشر کی گئی، جس کے بعد دو منٹ کی خاموش اختیار کی گئی۔

نماز جمعہ سے قبل وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مختصر خطاب میں حدیث رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم بیان کی۔ امام غمال فودا نے وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈن کا شکریا ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی لیڈرشپ دنیا کے لیے مثال ہے۔ پیش امام نے کہا کہ ہمارے دل ٹوٹے ہیں مگر ہم نہیں، اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

 

ان سب کا شکریہ جنہوں نے دشت گرد سے بچانے کے لیے اپنے گھروں کے دروازے ہمارے لیے کھولے۔ آپ لوگوں کے آنسوؤں، پھولوں اور پیار کا شکریہ۔ کرائسٹ چرچ سانحے کے شہداء کی یاد میں آج پورے نیوزی لینڈ میں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ آکلینڈ کی بعض مساجد نے مقامی وقت کے مطابق شام پانچ سے آٹھ بجے تک دروازے کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں