پاکستان میں بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کے واقعات میں اضافہ

پبلک نیوز: غیر سرکاری تنظیم ساحل کی بچوں پر جنسی تشدد کی رپورٹ برائے سال 2018میں انکشاف، پاکستان میں بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کے واقعات میں اضافہ، سب سے زیادہ جنسی تشدد کے 235 واقعات ڈسٹرکٹ راولپنڈی میں پیش آئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سال 2017 اور 2018 میں بچوں پر جنسی تشدد کے کل 7277 جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جو رپورٹ بھی ہوئے۔

سال 2017 اور 2018 میں بچوں کو جنسی تشدد کے بعد قتل کرنے کے 92واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ جنسی تشدد کا شکار ہونے والوں میں 2094 لڑکے 1738لڑکیاں شامل ہیں۔ اوسطاً 2018 میں روزانہ دس سے زیادہ بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

بچیوں سے اجتماعی زیادتی کے 156 اور کم عمری شادی کے 130واقعات رپورٹ ہوئے۔ بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات میں پنجاب سے 63 فیصد، سندھ سے ستائیس فیصد، خیبرپختونخوا میں چار فیصد، اسلام آباد میں 3 فیصد اور بلوچستان میں 2 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مجمعوعی طور پر 40 واقعات رپورٹ ہوئے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں