پریانکااورنک جونس رشتہ ازدواج میں منسلک

پبلک نیوز: بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ہالی وڈ گلوکار نک جونس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ دیسی گرل کے سنگیت اور مہندی کی کچھ تصاویر منظرِ عام پر آ گئیں۔

بالی وڈ میں شادی سیزن ان۔ دیسی گرل کے سنگیت اور مہندی کی کچھ تصاویر منظرِ عام پر آ گئیں۔ پریانکا نے اپنی مہندی کی رسم میں رنگا رنگ روائتی انڈین گاؤن پہنا، جبکہ دلہے راجا نے کُرتا پاجامہ پہن رکھا تھا اور اس موقع پر دونوں بہت خوش نظر آئے۔

priyanka-wedding-sophie-turner

فائل فوٹو

priyanka-wedding-dress

فائل فوٹو

priyanka-wedding-nick

فائل فوٹو

گزشتہ روز پریانکا چوپڑا اور نک جونز، جودھپور میں عمید بھون پیلس میں عیسائی رسم ورواج کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھے، جبکہ آج ہندو رواج کے مطابق دونوں پھر شادی کریں گے۔

ادھر ممبئی کے گرینڈ حیات ہوٹل میں دپیکا اور رنویر کی شادی کی تیسری اور آخری استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں بالی وڈ اسٹارز کی شرکت نے چار چاند لگا دیئے۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں