این آئی ایل سی کیس،عدالت کا مرکزی ملزم محسن حبیب کی گرفتاری کا حکم

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) سپریم کورٹ کا این آئی سی ایل کرپشن کیس کے مرکزی ملزم محسن حبیب وڑائچ کو گرفتار کرنے کا حکم۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ملزم پاکستان میں ہے پھر بھی نیب سے پکڑا نہیں جا رہا۔ عدالت نے محسن حبیب وڑائچ کو گرفتار کر کے کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 

این آئی سی ایل کرپشن کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ محسن حبیب کسی بین الاقوامی ایئرپورٹ سے باہر نہیں گیا۔ بیرون ملک روانگی نہ ہونے پر اندازہ ہے کہ ملزم پاکستان میں ہے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محسن حبیب بہت بڑے سکینڈل کا ملزم ہے، پاکستان میں ہونے کے باوجود اب تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟

 

چیف جسٹس نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا اندازوں پر بات نہ کریں ٹھوس کوشش کریں۔ عدالت نے محسن حبیب وڑائچ کو گرفتار کر کے کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں