این آئی سی ایل اسکینڈل،نیب کو ایاز خان نیازی کی گرفتاری سے روک دیا گیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) این آئی سی ایل اسکینڈل، سپریم کورٹ نے ایاز خان نیازی کی گرفتاری سے نیب کو روک دیا۔ جسے پکڑنا تھا وہ تو ملک سے باہر بھاگ گیا۔ ہمیں معلوم ہے کیسے سیاسی طور پر لوگوں کو باہر بھیج دیا جاتا ہے۔ چیف جسٹس کے ریمارکس۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے این آئی سی ایل سکینڈل کیس کی سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایازخان نیازی کے خلاف 2 انکوائریاں چل رہی ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے سماعت کے دوران کیس پر اپنے ریمارکس دیے اور نیب کو ایاز خان نیازی کی گرفتاری سے روک دیا۔

 

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہ جن کو پکڑنا ہوتا ہے آپ پکڑتے نہیں، جو شخص آپ کی قید میں آجاتا ہے اسے نیب رگڑ دیتا ہے، جسے پکڑنا تھا وہ تو ملک سے باہر بھاگ گیا ہے۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ جسے پکڑنا تھا وہ تو ملک سے باہر بھاگ گیا۔ ہمیں پتہ ہے کہ کیسے سیاسی طور پر لوگوں کو بایر بھیج دیا جاتا ہے۔ جو پاکستان میں ہوتا ہے اسے گرفتار کرلیا جاتا ہے، دوران تحقیقات نیب لوگوں کو کیوں اٹھاکر لے جاتی ہے۔ جو شخص آپ کی قید میں آجاتا ہے اسے نیب رگڑ دیتا ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں